41

دوماہی صفائی مہم, پشاور کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کے ساتھ عوامی آگاہی واک کا اہتمام۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

دوماہی صفائی مہم, پشاور کے مختلف علاقوں میں صفائی مہم کے ساتھ عوامی آگاہی واک کا اہتمام۔ترجمان ڈپٹی کمشنر پشاور

پشاورمیں 13 مئی سے دو ماہی صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے اورمہم کے دوران پشاور کے چاروں ٹاؤنز اور پی ڈی اے کے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی صفائی مہم میں تفریحی مقامات، پارکوں، گلیوں، سڑکوں، بازاروں سمیت تاریخی مقامات اور دیگر علاقوں میں ٹاؤنز، ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ڈی اے کا عملہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کی زیر نگرانی صفائی مہم میں مصروف ہے۔ اس حوالے سے جمعہ المبارک کے روز ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کواٹر اصلاح الدین سمیت چاروں ٹاؤنز کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، چاروں ٹاؤنز، ڈبلیو ایس ایس پی اور پی ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو دو ماہی صفائی مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پشاور میں صفائی مہم کے ساتھ مختلف علاقوں میں واک کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تا کہ عوام میں بھی شعور پیدا کیا جائے کہ وہ پبلک مقامات پر گند نہ پھینکیں کیوں کہ صفائی نصف ایمان ہے اور پشاور کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے اور اس کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی ہے 12 جولائی تک جاری مہم میں عوام کو بھی شامل کیا جائے اور اس کے لیے دیگر مقامات پر بھی عوامی آگاہی واک کا اہتمام کیا جائے جبکہ صفائی مہم کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سٹاف کے ہمراہ مہم کی خود نگرانی کریں تاکہ پشاور کو پاک و صاف کیا جا سکے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں