332

بچوں کے کندھوں پر تعلیمی بوجھ کی کمی، سی ایم نے اجلاس بلا دیا,مشیر تعلیم کی بریفنگ

بچوں کے کندھوں پر تعلیمی بوجھ کی کمی، سی ایم نے اجلاس بلا دیا، مشیر تعلیم کی بریفنگ 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی آج کابینہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کو سکولوں میں بچوں پر بھاری بستوں کا بوجھ کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس کے دوران مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے سکول کے بچوں پر بستوں کا بوجھ کم کرنے پر کابینہ کو مکمل بریفنگ دی۔ سکول کے بچوں پر بستوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے محکمہ تعلیم پہلے سے کام کر رہی ہے، جس کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جو اس اقدام کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ مشیر تعلیم نے بتایا کہ چار مہینوں کے اندر اندر کمیٹی اپنی جائزہ رپورٹ پیش کرے گی اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بچوں پر بھاری کتابوں اور بستوں کا بوجھ ختم کر دیں۔ مشیر تعلیم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بچوں پر بھاری کتابوں اور بستوں کا بوجھ کم کر رہے ہیں اور اس حوالے سے کابینہ ممبران کو مکمل بریفنگ دی ہے جس پر جلد کام مکمل کریں گے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں