2,231

کرونا وائرس”صوبہ خیبر پختونخوا” میں ایمرجنسی نافذ

کرونا وائرس”صوبہ خیبر پختونخوا” میں ایمرجنسی نافذ

چین سے پھیلنے والی بیماری کرونا وائرس نے جیسے پوری دنیا کو اپنے سحر میں لے کر پریشان کر دیا ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے طلباء اپنے ممالک کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں کہ شاید ان کا ملک ان کی مدد کو آں پہنچے۔ اس وائرس کو روکنے کے لیے پاکستان بھی انتظامات کر رہا ہے۔ محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری، خیبر پختونخوا نے بھی محکمہ صحت کو کرونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنے، تیاری اور رسپانس کے لئے انتظامات کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کو صوبے کے تمام بڑے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈ قائم کرنے کی بھی ہدایت. جاری کر دی ہے تاکہ باقی کوئی اس بیماری کی زد میں نہ آئے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کے علاج کے لیے علیحدہ ہسپتال مختص کردیا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور مشتبہ مریضوں کے علاج کے لیے پولیس اینڈ سروسز ہسپتال مختص کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ کورونا وائرس کے لیے ہسپتال میں نیشنل گائیڈ لائنز کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ہسپتال میں آنے والے مشتبہ کیسز کے نمونے تصدیق کے لیے قوی ادارہ برائے صحت (NIH) کو بھیجے جائیں گے۔ ہسپتال میں کورونا وائرس کے علاج کے پیش نظر ایمرجنسی اور دیگر روزمرہ صحت سہولیات کی فراہمی روک دی گئی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں