32

ضلعی انتظامیہ پشاور کا پلاسٹک شاپنگ بیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔12 گرفتار

ضلعی انتظامیہ پشاور کا پلاسٹک شاپنگ بیگ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔12 گرفتار

ضلعی انتظامیہ پشاور نے پلاسٹک شاپنگ بیگ استعمال کر نے پر پشاور کے مختلف علاقوں سے 12 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر پابند ی عائد ہے اور دکانداروں اور تاجروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پلاسٹک شاپنگ بیگ کے متبادل قابل تحلیل شاپنگ بیگ استعمال کریں۔ پشاور میں میگا مالز اور بڑے سٹوروں سمیت دیگر دکاندار قابل تحلیل شاپنگ بیگ استعمال کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پی ڈی اے رضوانہ ڈار نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں کاروائی کر تے ہوئے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر 8 دکانداروں کو گرفتار کر تے ہوئے پلاسٹک شاپنگ بیگ کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے کو ہاٹ روڈ پر مختلف دکانوں کی چیکنگ کر تے ہوئے پلاسٹک شاپنگ بیگ کے استعمال پر04 دکانداروں کو گرفتار کر تے ہوئے پلاسٹک شاپنگ بیگ کو سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ان گرفتار دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے پشاور کے تاجروں اور دکانداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پلاسٹک شاپنگ بیگ کے متبادل قابل تحلیل شاپنگ بیگ استعمال کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں