84

ویلج کونسل جرما میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی سی کوہاٹ کی شرکت

ویلج کونسل جرما میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی سی کوہاٹ کی شرکت

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے جمعرات کے روز یونین کونسل جرما میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا. جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہ نواز، اسسٹنٹ کمشنر فرقان اشرف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزاد ہ سمیع اللہ، منتخب عوامی نمائندوں، سرکاری محکموں کے حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کچہری میں مسلم آباد، سورگل اور چیچنہ کے عوام بھی شریک ہوئے۔ ویلج ناظم، منتخب عوامی نمائندوں، عمائدین علاقہ اور دیگر نے علاقے کے اجتماعی اور انفرادی مسائل تفصیلاً پیش کئے۔ عوام کے زیادہ ترمسائل پینے کے پانی، این ایچ اے، بجلی اور ریونیو سے متعلق تھے۔ علاقے کے عوام نے جرما کے لوگوں کو اراضی کے مالکانہ حقوق کا معاملہ جلد از جلد نمٹانے اور گیس کی فراہمی کے پُر زور مطالبے کئے۔ محکموں کے سربراہان نے پیش کردہ مسائل کے موقع پر جوابات دئیے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جرما کے لوگوں کو اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کا کیس صوبائی حکومت کو بھجوایا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں حکومتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پیش کئے گئے دیگر مسائل بھی میرٹ پر حل کردئیے جائیں گے اور عوام کو ان پر پیش رفت سے آگاہ رکھا جائے گا۔ مطیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس یہاں پر کئے گئے ہر فیصلے کا نہ صرف باقاعدہ فالو اپ ہوگا بلکہ ہرمحکمہ تحریری طور پر انہیں پیش رفت سے آگاہ رکھے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھلی کچہریوں کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا بلکہ حکم عدولی کی صورت میں ایکشن لیا جائے گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں