370

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر کئی دُکانداروں کو جرمانہ کر دیا

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر کئی دُکانداروں کو جرمانہ کر دیا

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے بدھ کے روز کے ڈی اے اور پشاور روڈ پر واقع دُکانوں کا اچانک دورہ کیا اورپھل سبزی اور کریانہ سامان کی دُکانوں میں اشیاء کامعیار اور نرخ چیک کئے۔ انہوں نے کئی دُکانداروں کو سرکاری نرخنامے آویزاں نہ کرنے پر باقاعدہ جرمانہ کر دیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے متنبہ کیا کہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں اور مقرر کردہ نرخوں پر من و عن عملدرآمد کیا جائے بصور دیگر ان کی دُکانیں سیل کردی جائیں گی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں