74

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی زیرنگرانی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ مقرر

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کی زیرنگرانی منڈی میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخ مقرر

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے علی الصبح فروٹس اینڈ ویجیٹیبل منڈی کا دورہ کیا اور ان کی نگرانی میں بولی کا عمل مکمل کیا گیا۔ انہوں نے اس موقع پر مارکیٹ اوررمضان سستا بازار کے لئے پھلوں اور سبزیوں کے الگ الگ نرخ مقرر کر دئیے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق منگل کے روز سیب، خربوز، تربوز اور کیلے کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ پیاز کی محدود سپلائی کی وجہ سے اس کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسی طرح لیموں کا نرخ بھی صوبے کے تمام مارکیٹ کے مقابلے میں کوہاٹ میں کم رہا۔ طاہر علی کا کہنا تھا کہ عوام کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کوشاں ہے اور کوشش ہے کہ مارکیٹ میں تمام اشیاء عوام کو مناسب نرخوں پر وافر مقدار میں ملے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں