41

ہنگو، عوامی مشکلات اور ان کے مناسب حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کھلی کچہریوں کا انعقاد

ہنگو، عوامی مشکلات اور ان کے مناسب حل کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کھلی کچہریوں کا انعقاد

علاقہ لودھی خیل میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا. جس میں ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شاہد احمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود، ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد نذیر خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہ دوران خان، تمام محکموں کے ضلعی سربراہان، چوکی رائیسان کے انچارج اے ایس ائی نعیم حسین، ابراہیم زئی، رائیسان، بابر میلہ، جوزارہ، شاخو خیل اور لودھی خیل وغیرہ کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مشران اور علاقہ عمائدین حاجی جبار علی، حاجی فرمان علی، ڈاکٹر الفت حسین، حاجی علی زمان، ملک نور علی، حامد علی و دیگر نے کہا کہ دیہہ رائیسان کا آبپاشی کا نالہ کافی خستہ حال ہوگیا ہے۔ جو خدانخواستہ کسی بھی وقت گر سکتا ہے، لہذااس کی مرمت کی جائے۔ شاملات کی زمینوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے اور اس کی خرید و فروخت اور تعمیرات پر مکمل پابندی لگا دی جائے. بجلی کے پول کی نامناسب جگہوں پر تنصیب جو جانداروں کیلئے خطرے کا باعث بن رہے ہیں. گاؤں لودھی خیل میں موجود پانی کی واحد ٹینکی اور پائپ لائن کی حالت ناگفتہ ہے۔ ایجنسی ہیڈکواٹر کے گردونواح میں سڑک کی تعمیر سے زمینیں خراب ہو رہی ہیں۔ لودھی خیل میں پینے کےصاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جوزارہ چشمہ جات اور گردونواح سے پھتروں کے لیجانے پر پابندی عائد کر دی جائے، شاہوخیل میں تباہ شدہ گھروں کی تعمیر اور شاہو متاثرین کی واپسی کو یقینی بنایاجائے. مشران نے مزید کہا کہ بجلی کی بےجا اور ناروا لوڈ شیڈنگ، ہائیر سیکنڈری سکول لودھی خیل کی چار دیواری نہ ہونے اور علاقے میں زچہ بچہ سنٹر کی کمی جیسے اور بھی بھت سے مسائل درپیش ہیں. جس پر ڈی سی طیب عبداللہ نے بعض محکموں کو مسائل کےحل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ باقی ماندہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر متعلقہ اداروں، انتطامیہ اور حکام بالا کو ارسال کرنے کی یقین دہانی کرائی. کھلی کچہری کے شرکاء کی جانب سے سامنے آنیوالے مسائل اور جرائم سے متعلق عوامی نشاندہی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈی پی او شاہد احمد خان نے علاقائی مسائل اور شکایات کے فوری ازالے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کی علمبردار فورس ہے. ہنگو پولیس منشیات فروشی کے تدارک کیلئے کامیاب کارروائیاں کر رہی ہے. جس کی تفصیلات سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہوتی رہتی ہے.ڈی پی او نے مزید کہاکہ اپ لوگ بھی ایسے افراد کی نشاندہی کرکے ان کےخلاف عدالتوں میں گواہی دے تاکہ ان کو عدالتوں سے سزا ملے. علاقہ عوام اور مشران منشیات فروشوں کےخلاف اتحاد کرکے ان کا بائیکاٹ کریں. ان کو اپنےگاؤں یا علاقے میں ایسے گھناونے فعل کرنے کی اجازت ہرگز نہ دے. علاقہ مشران نے پولیس کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ ہر جائز تعاون کرنے کا عزم کیا. واٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عوام کو بتایا گیا کہ حکومت نے واٹر سپلائی کے لیے دو کڑور مختص کیے ہیں اور جلد اس فلاحی منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ کھلی کچہری کے اختتام پر ڈی پی او نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پولیس چوکی رائیسان کا دورہ بھی کیا اور عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل اور مشکلات کے بارے میں دریافت کیا.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں