61

ضلعی انتظامیہ کا بی ایچ یو توغ بالا کا دورہ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر غیر حاضر، 

ضلعی انتظامیہ کا بی ایچ یو توغ بالا کا دورہ، لیڈی ہیلتھ سپروائزر غیر حاضر، 

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دوم کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے بی ایچ یو توغ بالا کا دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے دفتر کی مدد سے میڈیکل آفیسر کی جگہ پر کر لی گئی ہے۔بی ایچ یو سٹاف ہر دم اپنی ڈیوٹی بخوبی سرانجام دے رہی ہے جس کے نتیجے گیسٹرو کی بیماری میں خاطر خواہ کمی آئی۔ اے اے سی دوم نے زیر تعمیر لیبر روم کا بھی دورہ کیا جسے کچھ دنوں میں قابل استعمال کر لیا جائے گا اور وہاں وومن میڈیکل آفیسر تعینات کی جائے گی جو گائنی سے متعلق سہولیات فراہم کرنے کی مجاز ہوں گی۔ دورے کے موقع پر حاضری رجسٹر بھی چیک کیا گیا جہاں لیڈی ہیلتھ سپروائزر غیر حاضر پائی گئیں جس کے خلاف میڈیکل آفیسر نے لیگل ایکشن لیا۔ ضلعی انتظامیہ کی کی ان اقدامات کو عوام نے سراہا۔ بعد ازاں ڈی سی کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایات پر پولی تھین بیگز کے خلاف کوہاٹ کے مختلف حصوں میں کامیاب کریک ڈاؤن کیا گیا۔ اس دوران 65 کلو گرام پولی تھین بیگز کو تلف کیا گیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں