642

ضلعی انتظامیہ کا ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے نادہندگان پر چھاپہ

ضلعی انتظامیہ کا ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے نادہندگان پر چھاپہ

واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی کوہاٹ نے پانی کے بل کے نا دہندہ کمرشل یونٹس بشمول تمام سروسز سٹیشنز کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ مراد احمد خان ہوتی اور منیجر آپریشنز نعیم احمد کی سربراہی میں ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی ریکوری ٹیم نے مختلف سروسز سٹیشنز پر چھاپے مارے۔اس ریڈ کے دوران 2سروس سٹیشنزسے ریکوری کی گئی جبکہ 2 سروس سٹیشنز کو سیل کردیا گیا۔ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے منیجر آپریشنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ تمام کمرشل یونٹس کو بھی پہلے سے نو ٹسز جاری کئے جاچکے تھے کہ اپنا پانی کا بل بقایاجات سمیت مقررہ وقت تک ادا کردیں بصورت دیگر آپ کا پانی کا کنکشن کا ٹ دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک تمام گھریلو صارفین اور کمرشل یونٹس اپنے پانی کے بل بقایاجات سمیت ادا نہیں کردیتے تب تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔کمرشل یونٹس اور گھریلو صارفین سے ریکوری کے ساتھ پانی کے غیر قانو نی کنکشنز کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک تقریبا400 کے قریب پانی کے غیر قانونی کنکشنز کاٹے جا چکے ہیں۔ پانی کے بل کے نادہندہ صارفین اور غیر قانونی کنکشنزہولڈرز کے خلاف آئندہ لوکل گور نمنٹ ایکٹ (ترمیم شدہ 2018) کے تحت قید کے ساتھ 10سے 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں