192

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے رمضان المبارک کے دوران سستا بازار، شہر اور گردونواح میں چھاپے

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے رمضان المبارک کے دوران سستا بازار، شہر اور گردونواح میں چھاپے

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لئے رمضان سستا بازار کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف بازاروں اور مضافات میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر کے مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کے مرتکب دُکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زنے چھٹی کے دن بھی کاروائیاں جاری رکھیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراد احمد ہوتی ہفتہ اور اتوار کے دن بھی رمضان سستابازار میں موجود رہے اور قیمتوں کے علاوہ صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے رہے۔انہوں نے مختلف بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی کاروائی کی۔ اسی طرح پیر کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے سستا بازار کا دورہ کیا۔ اس کیلئے الگ نرخنامہ جاری کیا اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروری کی فراہمی یقینی بنائیں۔ دریں اثناء ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ نے پنڈی روڈ پر واقع مختلف دُکانوں پر چھاپے مارے اور نرخنامہ نہ رکھنے اور مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر کئی دُکانداروں پر جرمانہ کر دیا اور انہیں وارننگ دی کہ وہ آئندہ نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں رکھیں اور گرانفروشی سے گریز کریں بصور ت دیگر سخت کاروائی کیلئے تیار رہیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں