63

ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کی ینگ برادرز کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر

ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کی ینگ برادرز کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر

کوہاٹ میں جاری ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میونسپل فٹبال گراونڈ جنگل خیل میں کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ضلع ناظم کوہاٹ نسیم آفریدی تھے۔ فائنل میچ میں ‏سٹار جنگل خیل اور ‏ینگ برادرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ھوا لیکن فائنل میچ اور ٹورنامنٹ کی جیت کا شہرا ینگ برادر نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سکندر شاہ، پیر عادل شاہ اور علاقہ کےفلاحی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے امن، محبت اور بھائی چارے کاپیغام دیا۔ میچ کے اختتام پر ضلع ناظم نے خطاب کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں