54

ہنگو پولیس کی شاندار کارکردگی ڈی پی او احسان اللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور مثالی قیادت کی مرہون منت ہے،  ناظمین ہنگو

ہنگو پولیس کی شاندار کارکردگی ڈی پی او احسان اللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور مثالی قیادت کی مرہون منت ہے،  ناظمین ہنگو

ضلع ہنگو میں مثالی امن و آمان کی فضا قائم رکھنے پر ناظمین نے ڈی پی او ہنگو کو تعریفی شیلڈ سے نوازا۔ ناظمیں نے کہا کہ ہنگو پولیس کی شاندار کارکردگی ڈی پی او احسان اللہ خان کی بہترین حکمت عملی اور مثالی قیادت کی مرہون منت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناظمین اتحاد نے عید,چاند رات اور رمضان المبارک میں ضلع بھر میں مثالی آمن و آمان کی فضا برقرار رکھنے پر ڈی پی او احسان اللہ خان اور تمام پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ناظمین اتحاد کے صدر غنی خان,ناظمین خیال بت خان,نور سیف آفریدی,شاہ ایاز خان اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان کو متاثر کن کارکردگی پر تعریفی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ احسان اللہ خان کی ولولہ انگیز قیادت میں ضلعی پولیس کی کارکردگی عوامی توقعات کے عین مطابق ہے اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید بڑھا ہے اور ناظمین ضلعی پولیس کی کارکردگی کو ستائش کی نگاہ سے دیکھتی ہے

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں