45

پولیس فورس کو عوام دوست بنانا آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس کا ویژن ہے, ڈی پی او ہنگو

پولیس فورس کو عوام دوست بنانا آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس کا ویژن ہے, ڈی پی او ہنگو

پولیس فورس کو عوام دوست بنانا آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس کا ویژن ہے, تھانوں اور پولیس چوکیوں میں فرائض دینے والے اہلکاروں سے عوام کا رابطہ اور واسطہ زیادہ پڑتا ہے, سائلین کو عزت سے نوازنا, اور خوش اخلاقی سے پیش آنا اولین ترجیح ہونی چاہیے, محرر حضرات اور ریڈرز ایس ڈی پی او صاحبان کے کردار, گفتار اور انداز بیان سے شفقت,اعلی ظرفی اور احترام انسانیت کی عملی جھلک نظر آنی چاہیے. ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ خان نے ڈی پی آفس میں تھانہ جات، چوکیوں کے محرران, ریڈرز، ایس ڈی پی اوز، انچارج پولیس کمپلینٹ سیل کیساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کا اصل چہرہ ہیں عوام اور سائلین ان کے پاس اپنی شکایات لیکر آتے ہیں اپ کا اخلاق, انداز بیان اور رویہ عوام کے سامنے پولیس فورس کا اصل چہرہ رکھتا ہے اس لیے عوام کو عزت دیں، ان سے ملنساری, اپنائیت اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ پولیس فورس کا جو ویژن ائی جی خیبر پختون خواہ ڈاکٹر محمد نعیم خان اور ریجنل پولیس افیسر طیب حفیظ چیمہ نے دیا ہے اور اپنی اصلی اور حقییقی شکل میں عوام کے سامنے آسکے۔ احسان اللہ خان نے واضح کیا کہ پولیس فورس عوام کے کیلئے ہے عوام کو مطمئن رکھنا,ان کی شکایات کا ازالہ کرنا,اور ان کو تحفظ فراہم کرنا ہی ہمارا فرض ہے اس فرض سے پہلو تہی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ ڈی پی او احسان اللہ خان نے کہا کہ عوام اور سائلین سے مس کنڈکٹ کی شکایات پر متعلقہ اہلکار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ اس موقعہ پر ڈی پی او نے تھانہ جات اور چوکیوں کے محرر صاحبان اور دفتری عملے سے ان کی شکایات بھی سنیں اور بعض شکایات کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں