246

ڈی پی او کوہاٹ کی کوہاٹ میں عید، خوشی کے موقع پر بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی

ڈی پی او کوہاٹ کی کوہاٹ میں عید، خوشی کے موقع پر بچوں میں عیدی بھی تقسیم کی

ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود نے عید الفطر کوہاٹ شہر میں منایا۔ انہوں نے عید کی نماز پولیس لائنز کی مسجد میں ادا کردی۔ بعد ازاں نماز عید ضلعی پولیس سربراہ پولیس اہلکاروں میں گھل مل گئے۔ ڈی پی او پولیس اہلکاروں سے عید ملے اور ان میں عیدی تقسیم کی۔ ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں جاکر پولیس اہلکاروں کو مٹھائی کے تحائف پیش کئے۔ انہوں نے پولیس کلب اور شہر کے مختلف مقامات پر موجود بچوں میں بھی عیدی تقسیم کی۔ ڈی پی او کوہاٹ نے پولیس کلب کوہاٹ میں روایتی بڑے کھانے میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کیساتھ ایک ہی ٹیبل پر روایتی بڑا کھانا کھایا۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) واحد محمود شہر کی مختلف شاہراہوں پر تعینات ٹریفک وارڈنز سے بھی عید ملے اور ان میں عیدی تقسیم کرکے انکی حوصلہ افزائی کی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں