114

تھانہ ٹل پولیس نے ضلع کرم سے ہنگو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

تھانہ ٹل پولیس نے ضلع کرم سے ہنگو منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن طیب حفیظ چیمہ کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر احسان اللہ خان کی زیر نگرانی ٹل پولیس نے مخبرکی اطلاع پر تورغرچیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران ضلع کرم صدہ سے ہنگومنشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلرفضل الرحمن ولدحاجی مخمل سکنہ بگن ضلع کرم کوحراست میں لیکر ان کے قبضےسے1120گرام چرس برامد کرلی.جبکہ چھاپہ مارکاروائیوں کے دوران اقدام قتل،پولیس کیساتھ مقابلوں اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان سمیت ایک منشیات فروش کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے.گرفتار اشتھاری حمید گل ولد رحمن سکنہ بازو کوٹ اقدام قتل، پولیس کیساتھ مقابلوں، جبکہ سمیع اللہ ولد عصمت اللہ سکنہ کسٹم ابادی ٹل، ضرر کے مقدمہ میں ٹل پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ منشیات فروش ناصر اللہ ولد محبت خان سکنہ سرہ غنڈی ٹل کو بھی چھاپہ مار کاروائی کے دوران حراست میں لے لیکر 520 گرام چرس برآمد کر لی. گرفتار ملزمان کے خلاف 9C CNSA اور 9B CNSA کے تحت مقدمات درج کر لئے گئےہیں.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں