157

کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

کوہاٹ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔انڈس ہائی وے پرچیکنگ کے دوران مسافر کوچ سے چرس کی بھاری کھیپ برآمد کرکے بین الاضلاعی منشیات سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کے سلسلے میں شہر کی اہم شاہراہوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے اور کوہاٹ کو دیگر اضلاع سے ملانے والی سڑکوں و خفیہ راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کرکے منشیات کی روک تھام کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے۔ چیکنگ کے اس تسلسل میں ایس ایچ او تھانہ جرما قسمت خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں پشاور سے لکی مروت جانیوالی ایک مسافر فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔پولیس نے تلاشی کے دوران گاڑی میں سوار ایک مسافر کے قبضے سے مجموعی طور پر 5500 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے انہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق لاکھوں مالیت کی چرس سمیت حراست میں لئے گئے ملزم عید عالم ولد مشق عالم کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جسکے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے بقول چرس کی بھاری کھیپ سمیت پکڑے گئے۔ منشیات کے بین الاضلاعی سمگلر نے ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران چرس خیبر سے لکی مروت سمگل کرنے کا اعتراف جر م کرلیا ہے اور ان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں