40

شہریار آفریدی کا دورہ لاہور، پنجاب سے منشیات کا خاتمہ کرنے کا عزم

شہریار آفریدی کا دورہ لاہور، پنجاب سے منشیات کا خاتمہ کرنے کا عزم

وزیر انسداد منشیات و سیفران شہریارخان آفریدی نے لاہور کا دورہ کیا۔ دورے میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز و پارٹی قائدین و کارکنان سے ملاقات کی۔ اس دورے میں وزیر انسداد منشیات نے پنجاب بھر میں منشیات کےمکروہ دھندے کی شکایات کا نوٹس لیا۔
وزیر انسداد منشیات نے پنجاب بھر اور خصوصا لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اے این ایف اور دیگر ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کا دل ہے۔اسے منشیات سے پاک کرنے کیلئے فوری اقدامات کرینگے۔ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عارف ملک اور دیگر ماہرین وزیر اعلی پنجاب سے جلد ملاقات کرکے حکمت عملی مرتب کرینگے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، سیکرٹری جنرل شعیب صدیقی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے قائدین اور کارکنان کی جانب سے پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا اور بھرپور مدد و تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں