86

کل کوہاٹ میں عیدالفطر منانے کا اعلان ہو گیا

کل کوہاٹ میں عیدالفطر منانے کا اعلان ہو گیا

صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کل بروز منگل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے ۔ مسجد قاسم علی خان کو 112 سے زیادہ شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ صوبائی حکومت کو بھی کئی علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ وزیر اعلی محمود خان نے پورے صوبے میں اظہار یکجہتی کے لیے کل عید منانے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلی محمود خان پشاور میں عید منائیں گے اور گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کر کے لوگوں سے عید ملینگے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی خواہش تھی کہ پورے صوبے میں میں ایک ساتھ عید ہو۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں