96

مشیر تعلیم کی ہدایت، اساتذہ کے الیکشن منقعد کرنے کا اعلان

مشیر تعلیم کی ہدایت، اساتذہ کے الیکشن منقعد کرنے کا اعلان

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا ضیاء اللہ بنگش کی ہدایت اور ڈائریکٹر ایجوکیشن خافظ محمد ابراہیم کے درخواست پر محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے الیکشن منعقد کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کے دفتر سے اعلامیہ جاری ہو چکا ہے۔آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پی ایس ٹی سے لے کر ایس ایس ٹی تک کے اساتذہ حصہ لیں گے۔ الیکشن کو شفاف بنانے کے لیے عزیر علی ایڈیشنل ڈائریکٹر (اسٹبلشمنٹ) محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم الیکشن کمشنر کو منتخب کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای او) بطور ضلعی ریٹرننگ افسران الیکشن میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ الیکشن کمشنر کو انتخابات کے لیے ضروری اقدامات و انتظامی امور جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مشیر تعلیم کی ہدایت، اساتذہ کے الیکشن منقعد کرنے کا اعلان” ایک تبصرہ

  1. کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنولوجی سے سالانہ بہت سے طلبا و طالبات بیچلرز اور ماسٹر ڈگری حاصل کر کے فارغ والتحصیل ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے تقریبا 80فیصد کو جاب کا مسئلہ ہوتا ہے۔منسٹری آف ایجوکیشن سے درخواست ہے کہ اس سلسے میں ان طلباء و طالبات کی مدد فرمائیں اور ان کی بہتر مستقبل کے لیے کوئی خاص اقدام کریں ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں