270

کوہاٹ ہنگو روڈ پر فلائنگ کوچ حادثہ

کوہاٹ ہنگو روڈ پر فلائنگ کوچ  حادثہ

کوہاٹ ہنگو روڈ پر فلائنگ کوچ حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس، ریکوری وہیکل کے ساتھ 8 ریسکیو اسٹاف روانہ کر دیے گئے۔ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ فلائنگ کوچ ٹل سے پشاور جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔ فلائنگ کوچ میں 14 مسافر موجود تھے جس میں 4 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ فلائنگ کوچ میں 3 خواتین بھی شامل تھیں۔ حادثے میں دیگر تمام افراد محفوظ رہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں