760

محکمہ تعلیم اساتذہ کی مشتہر اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں توسیع

بیوٹیفل کوہاٹ نے عوام کا مطالبہ ایوان بالا تک پہنچا دیا، عوام کے لیے خوشخبری

بیوٹی فل کوہاٹ کوہاٹ کے عوام کی آواز ہے جو ہمہ تن گوش عوام کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتی۔ الحمد الله بیوٹی فل کوہاٹ نے حقیقی معنوں میں عوام کی آواز ہونے کا حق ادا کردیا۔ گزشتہ روز بیوٹی فل کوہاٹ فیس بک پیج پر خبر لگائی گئی کہ ٹیچنگ اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ بڑھائی جائے ۔ وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ ضیاء اللہ بنگش نے خبر پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اساتذہ کی مشتہر اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔

واضح رہے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعیلیم خیبر پختونخوا نے حال ہی میں پی ایس ٹی، سی ٹی، ڈی ایم، پی ای ٹی، ٹی ٹی، اے ٹی اور دیگر سٹاف کے لیے FTS اور. NTS کے زریعے تقرریوں کے لیے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 10 جون مقرر کی تھی لیکن عوام کے پرزور مطالبے اور بیوٹیفل کوہاٹ کے خبر پر وزیر تعلیم نے ایکشن لیتے ہوئے تاریخ میں توسیع کر کے 17 جون مقرر کر دی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں