87

شیرکوٹ کی عوام کے لیے کوہاٹ کی ضلعی حکومت کی طرف سے تحفہ

شیرکوٹ کی عوام کے لیے کوہاٹ کی ضلعی حکومت کی طرف سے تحفہ

کوہاٹ میں اب بھی ایسے علاقے ہیں جہاں اب بھی عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ان بنیادی سہولیات میں پینے کا صاف پانی، بجلی اور صحت کے لیے ہسپتال ہی جو اب بھی مختلف علاقوں میں ناپید ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ کوہاٹ کی ضلعی حکومت اور انتظامیہ اپنی کوششوں میں سرگرم عمل ہیں۔ اس حوالے سے ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فنڈ سے بننے والی یوسی شیرکوٹ میں BHU کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع ڈسٹرکٹ کونسلر مصور حسین اور علاقے کے لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شیر کوٹ کی عوام کی اس خوشی کے موقعہ پر ضلع ناظم نسیم آفریدی نے خطاب بھی کیا اور کہا کہ صحت اور تعلیم کے سہولیات کے فقدان کو ختم کرنا ہمارا اولین مشن ہے۔ شیر کوٹ میں بی ایچ یو ہسپتال کا تو افتتاح کر دیا گیا ہے کیا دوسرے ایسے علاقوں میں ایسی بنیادی سہولیات کے فقدان کو موجودہ حکومت ختم کر پائے گی یہ اب تک سوالیہ نشان ہے کیونکہ پی ٹی آئی اس سے پہلے بھی صوبے میں اپنے پانچ سال گزار چکی ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں