106

قبائلی اضلاع کے اشتہاریوں کی لسٹیں مرتب کرنے کے احکامات جاری

قبائلی اضلاع کے اشتہاریوں کی لسٹیں مرتب کرنے کے احکامات جاری

قبائلی اضلاع کے اشتہاریوں کی لسٹیں مرتب کرنے کے احکامات جاری، جرائم کی جدید خطوط پر بیخ کنی کے لیے پولیس اقدامات اٹھائے,روزانہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل سنے جائیں اور شکایات کے آزالے میں سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کے جان مال اور عزت کا تحفظ اور قانون کی عمل داری میں کوئی مزلحت آڑھے نہ آنے دی جائے. ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو احسان اللہ خان نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے کرائم کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اعلی سطحی جلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون,ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد زبیر,ڈی ایس پی سٹی عمر حیات,ڈی ایس پی ٹل سرکل شوکت بخاری,تمام تھانوں کے ایس ایچ اووز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے کہا کہ ہنگو میں پائیدار امن,مذہبی کشادگی کی فضا اور قانون کی مضبوط رٹ پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ فرائض سے دلی وابستگی اور ایمانداری سے فرایض کی آنجام دہی کی بدولت ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عوام بھی پولیس فورس پر اعتماد کرتے ہیں جس کی بدولت بھی پولیس کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے کہا کہ آئی جی خیبر پختوں خواہ ڈاکٹر نعیم خان کے احکامات اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی نگرانی میں قانون کی عمل داری,جرائم کی روک تھام,شہریوں کی حفاظت اور مثالی امن و آمان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس کو مزید متحرک انداز میں اپنے فرائض ادا کرنے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی اضلاع کے اشتہاریوں کی لسٹیں مرتب کی جائیں اور یہ لسٹیں قبائلی اضلاع کی پولیس کے حوالے کی جائیں تاکہ ان عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آسکے۔ ڈی پی او نے پولیس افسران اور ایس ایچ اووز کو ہدایت کی کہ عوام کی شکایات سنی جائیں اور بلا تاخیر شکایات کا ازالہ کر کے عوام کو مطمئن کرنے کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائیوں کو تیز تر کیا جائے اور سیکورٹی پلان کو روازنہ کی ضرورتوں اور تقاضوں کے مطابق وضح کیا جائے۔ اس موقعہ پر ڈی پی او احسان اللہ خان نے پولیس جوانوں سے ان کے مسائل بھی سنے اور بعض کے فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں