245

ہنگو میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن

ہنگو میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن

ہنگو میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن 2 اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ افراد گرفتار. گرفتارملزمان کے قبضہ سے1کلاشنکوف،2ریپیٹر،11پستول،1بندوق،9چارجرز، سینکڑوں مختلف بورکے کارتوس اور4.700کلوگرام چرس برآمد.جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہے.جرائم کے خاتمے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے. ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگواحسان اللہ خان .تفصیلات کے مطابق ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، جن میں دو منشیات فروش بھی شامل ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر سٹی اور ٹل سرکلز ایس ڈی پی اوز کے زیر قیادت تھانہ سٹی، صدر، دوابہ، ٹل اور بلیامینہ پولیس نے جرائم پیشہ افرادکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر مطلوب 2 مجرم اشتہاریوں سمیت 22 جرائم پیشہ افراد کوحراست میں لے لیا .گرفتار ملزمان میں 2 منشیات فروش بھی شامل ہیں. گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1کلاشنکوف، 2ریپیٹر،11پستول، 9چارجرز، سینکڑوں مختلف بور کے کارتوس،4.700 کلوگرام چرس برامد کرلی. ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان نے بات چیت کے دورآن بتایا کہ ضلع بھرمیں جرائم پیشہ اور قانون شکن افراد کیخلاف سرچ آپریشنز کاعمل مزید تیز کر دیا گیا ہے.پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کی علمبردار فورس ہے.جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے موثر تدارک کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں