36

ہنگو، گزشتہ دودنوں کے دوران ہنگو پولیس ک ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن

ہنگو، گزشتہ دودنوں کے دوران ہنگو پولیس ک ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن 

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ دو دنوں کے دوران جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف ہنگو ضلع بھر کے مختلف تھانوں کے علاقہ جات میں جاری سرچ اپریشنز کے دوران پولیس نے مطلوب اشتہاری سمیت16ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برامد کر لیں. پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 2 بندوق، 06 پستول،1ریپیٹر،1رائفل3 چارجر، 1016 گرام چرس اور سینکڑوں کارتوس برامد کر کے قبضہ میں لینے کیساتھ ساتھ شہری علاقوں می 11 حساس مقامات 13 گھروں کی چیکنگ، 6 ہوٹلز، 5 سکولز 460 مختلف گاڑیوں اور 60 موٹر سائیکلوں اور 300 کے قریب مشوک افراد کی پراپر چیکنگ کا عمل بھی دہرایا گیا. ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کے مطابق جرائم کی بیخ کنی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا کر انھیں ہر صورت قانون کےکٹہرے میں لاکھڑا کرینگے. ڈی پی او نے کہا کہ قانون کی بالا دستی اور پاسداری کو یقینی کیلئے ہنگو پولیس کے حوصلے ہمہ وقت بلند ہیں.

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں