86

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا کے زیر صدارت محکمہ تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس

مشیر تعلیم خیبر پختونخوا کے زیر صدارت محکمہ تعلیم کے حوالے سے اہم اجلاس

مُشیر تعلیم ضیاءاللہ خان بنگش کے زیر صدارات ڈائریکٹریٹ آف ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں ضلع کوہاٹ ایجوکیشن کے حوالے سے منعقد اجلاس منقعد کیا گیا۔ جسمیں ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر خافظ ابراہیم، پلاننگ آفیسر حشمت خان ، ڈی ای او میل اور فیمیل ڈسٹرکٹ کوہاٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کوہاٹ کے سرکاری سکول، تعلیمی دفاتر اور دیگر تعلیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے کوہاٹ میں تعلیمی نظام اور سرکاری سکولوں کی مزید بہتری کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مُشیر تعلیم ضیاءاللہ خان بنگش نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں سزا و جزا کا نظام موجود ہے۔ انہوں نے حالیہ میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کو انعامات اور تعریفی اسناد دینے کیساتھ ساتھ بہترین نتائج دینے والے اساتذہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کا عزم ظاہر کیا جبکہ کوتاہی کے مرتکب اور خراب نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف E&D رولز کے تحت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کیے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے طلباء ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اُن کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ طلباء کو ایک بہترین شہری ، مفید پاکستانی اور ملک و قوم کیلئے باعث افتخار بنانے میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔اگر اساتذہ اُنکی اچھی پرورش کریں گے تو ہم اُن اساتذہ کو سر آنکھوں پر بٹھائیں گے جبکہ کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں