466

محمود خان نے ہاوسنگ سکیم کی منظوری دے دی، کوہاٹ کے ہاؤسنگ سکیم اور ایجوکیشن سوسائٹی کی بھی رپورٹ طلب

محمود خان نے ہاوسنگ سکیم کی منظوری دے دی، کوہاٹ کے ہاؤسنگ سکیم اور ایجوکیشن سوسائٹی کی بھی رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں گھروں کی تعمیراتی سکیم کی منظوری دے دی۔ اہم اجلاس میں دیگر اہم شخصیات کے علاوہ مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بھی بنگش اجلاس میں شریک تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ضلع کوہاٹ میں ہاؤسنگ سکیم اور ایجوکیشن سٹی کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔ اجلاس سے وزیر اعلیٰ محمود خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ عمران خان کی غریب عوام کے لیے ہمدردی اور ویژن کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت اور فیزیبیلیٹی 20 دنوں میں مکمل کی جائے۔ منصوبے کے تحت پشاور میں 20,000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 10دنوں میں سوات اور ہنگو ہاؤسنگ سکیموں کی حتمی پروپوزل پیش کی جائے۔ ضلع ہنگو میں 9000 جبکہ ضلع سوات میں 3000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گھروں کی تعمیراتی سکیم کی منظوری دے دی۔ ضلع ہنگو میں 9000 جبکہ سوات میں 3000 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں