273

مون سون سیزن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس

مون سون سیزن کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ / ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ آفیسرفرقان اشرف نے آنے والے مون سون سیزن کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدار ت کی جس میں ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس، ہیلتھ،پختونخوا ہائی وے اتھارٹی، ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ، سوشل ویلفیئر، پولیس، ریونیو اور ہلال احمر پاکستان کے متعلقہ حکام اورنمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں مون سون سیز ن کی تیاریوں کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی غوروخوض ہوا اوراس سلسلے میں متعلقہ محکموں اور اداروں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری مشینری مون سون 2019 کیلئے باالخصوص جبکہ دوسرے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے باالعموم تیار رہے تاکہ جانی و مالی نقصانات نہ ہوں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں