85

بنگش گراؤنڈ توغ بالا کوہاٹ میں توغ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

بنگش گراؤنڈ توغ بالا کوہاٹ میں توغ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا

ڈسٹرکٹ کونسلر توغ I کوہاٹ شوکت خان نے توغ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کونسل کے تعاون سے بنگش گراؤنڈ توغ بالا میں منعقدہ توغ کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ویلج کونسلI توغ I کے نائب ناظم راشد الاسلام، یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے ممبران محمد انعام خان، فہیم شاہ، سعیداللہ خان، مہران خان بنگش، فیصل شاہ، شکیل ہاشمی، محمد مصدق، طاہر شاہ اور سردار خان کے علاوہ شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ افتتاحی میچ شاہ زیب الیون اور ناصر الیون کے مابین کھیلا گیا۔ جسے آخرالذکر نے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ ناصر الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8 اورز میں 33 رنز بنائے جو شاہ زیب الیون نے باآسانی 4 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر پورے کر لیے۔ ڈسٹرکٹ کونسلر شوکت خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کھیل کود اور دوسری مثبت سرگرمیاں نوجوان نسل کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔شوکت خان نے توغ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی علاقہ میں فلاح وبہبود اور دیگر سرگرمیوں میں رضا کارانہ شرکت کو سراہتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ توغ یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن اور شائقین کھیل نے شوکت خان ا ور راشد الاسلام کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں