43

انصاف رمضان نائٹ گالا کا آغاز مشیر تعلیم کی ہار سے ہو گیا

انصاف رمضان نائٹ گالا کا آغاز مشیر تعلیم کی ہار سے ہو گیا

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے منگل کی رات قلعہ گراؤنڈ کوہاٹ میں انصاف رمضان نائٹ گالا کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان، پارٹی عہدیدار اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ افتتاحی میچ ضیاء اللہ بنگش الیون اور ڈی سی کوہاٹ الیون کے مابین کھیلا گیا جسے آخر الذکر نے 16 رنز سے جیت لیا۔ ضیاء اللہ بنگش اور مطیع اللہ خان نے اپنے اپنے ٹیموں کی نمائندگی کی۔ ڈی سی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 7 اوورز میں 102 رنز بنائے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ضیاء اللہ بنگش الیون کی پوری ٹیم 86 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔اسی طرح میچ 16 رنز سے ڈی سی کوہاٹ الیون نے اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کے مطابق مذکورہ ٹورنامنٹ میں شائقین کو 80 ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مشیر تعلیم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوتے ہیں۔نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اس لئے حکومت نوجوانو ں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر موقع پر موجود شائقین کرکٹ نے حکومت خیبر پختونخوا خصوصاً مشیر تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں