87

ضیاء اللہ بنگش کی وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات، آئی ٹی سیکٹر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق 

ضیاء اللہ بنگش کی وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ملاقات، آئی ٹی سیکٹر میں مل کر کام کرنے پر اتفاق 

اسلام آباد: مشیر سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی. ملاقات میں خیبرپخونخوا میں ڈیجیٹل خیبرپخونخوا 2020 اسٹریٹجی، ڈیجیٹل پالیسی سمیت دیگر آئی ٹی منصوبوں اور اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایم ڈی خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ شہباز خان اور ڈائریکٹر آئی ٹی عاصم خان ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے مشیر سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش کو خیبر پختونخوا میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سیکٹر میں وفاق کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی. فواد چوہدری نے خیبرپختونخوا ڈیجیٹل اسٹریٹجی 2020، خیبرپختونخوا ڈیجیٹل پالیسی اور دیگر منصوبوں اور اقدامات کو سراہا اور وفاق کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کی. ضیاء اللہ بنگش نے فواد چوہدری کو خیبرپختونخوا دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی جس کے تحت وفاقی وزیر فواد چوہدری جلد خیبرپختونخوا کا دورہ کریں گے. فواد چوہدری کے خیبرپختونخوا دورے کے دوران وفاقی محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی خیبرپختونخوا کے ساتھ دیگر ایم او یوز پر دستخط کریں گے. اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی خیبرپختونخوا ڈیجیٹل خیبرپختونخوا منصوبے پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور وفاق سے بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔ صوبائی وزیر ضیاء اللہ بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل خیبرپخونخوا 2020 اسٹریٹجی کے تحت سال 2020 کے لیے اپنے اہداف اور منصوبے مقرر کر دیے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی اینڈ آئی ٹی خیبرپختونخوا وفاق کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور پلان مرتب کر کے تیزی سے کام کریں گے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں