171

کسٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ، جے ایم سی فائٹرز کی پہلی جیت

کسٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ، جے ایم سی فائٹرز کی پہلی جیت

کسٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹورنامنٹ کے دوسرے کرکٹ میچ میں جے ایم سی فائٹرز نے انوائرومنٹل سائنسز کی ٹیم کو 42 رنز سے شکست دیکر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ جے ایم سی فائٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ جے ایم سی فائٹرز نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ خرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔ جواب میں انوائرومنٹل سائنسز جے ایم سی فائٹرز کا تعاقب کرتے ہوئے 76 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جے ایم سی فائٹرز کی جانب سے بیٹنگ میں شایان آفریدی، وسیم اور سلام نے بہترین کارکردگی کا مظاپرہ کیا جبکہ باؤلنگ میں زاہد نے دو اور طفیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جیت کے موقع پر جرنلزم اینڈ ماس کمونیکیشن کے لیکچرر راشد اسحاق نے جے ایم سی فائٹرز کی جیت پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اس جیت کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں