54

کرک، مجمع خلاف قانون اور بلوہ کرنے والوں کو موثر انداز سے منتشر کرنے کیلئے اینٹی رائیڈ دستے کی مشقیں

کرک، مجمع خلاف قانون اور بلوہ کرنے والوں کو موثر انداز سے منتشر کرنے کیلئے اینٹی رائیڈ دستے کی مشقیں

ضلعی پولیس سربراہ نوشیر خان مہمند کے ہدایات پر کسی بھی غیر معمولی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضلعی پولیس کے اینٹی رائیٹ دستے کو پولیس لائن پریڈ گراونڈ میں مجمع خلاف قانون اور بلوہ کرنے والوں کو منتشر کرنے کی مشقیں کیگئی۔ اینٹی رائید دستے کو چیف ڈرل انسٹرکٹر شیع زاد نے تربیتی مشقوں کے دوران پولیس جوانوں کو مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی عملی مشقیں کرائی۔ تربیتی مشقوں میں شریک پولیس جوانوں کو مختلف فارمیشن سکھائے جانے کیساتھ پرتشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے سے پولیس جوانوں کو مختلف ڈرل بھی کرائے گئے۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے سپیشل اینٹی رائیڈ دستے کو فعال کرکے تیار کیا گیا۔ جبکہ سپیشل اینٹی رائیڈ دستے کو مکمل ٹرینگ سمیت ہر قسم کی گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں