51

ضلعی انتظامیہ کا لاچی میں کھلی کچہری کا انعقاد، غیر قانونی کنکشنز فوری طورپر منقطع کرنے کی ہدایت

ضلعی انتظامیہ کا لاچی میں کھلی کچہری کا انعقاد، غیر قانونی کنکشنز فوری طورپر منقطع کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لاچی محمد علی شاہ نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں ٹی ایم او لاچی محمد شعیب، ڈی ایس پی شیر افسر اور تحصیلدار رحیم شاہ سمیت سرکاری محکموں کے افسران، ناظمین، سیاسی و سماجی شخصیات، کونسلرز اور عام لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پانی، بجلی، صفائی، ہسپتال کے پانی اور جنریٹر کی صورتحال، گلیوں کی پختگی میں ناقص میٹریل کے استعمال اور دیگر شکایات تفصیلاً بیان کئے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کی توجہ اربن میں پانی کی شدیدی قلت،غیر قانونی کنکشنز، نارواں لوڈ شیڈنگ اور دیگر اہم مسائل کی جانب مبذول کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹ کنکشنز کی وجہ سے پانی تقریباً ناپید ہے اور دس بارہ دن بعد سپلائی کی جاتی ہے جبکہ بار بار شکایات کے باوجود بھی ڈائریکٹ کنکشنز کے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا۔ ٹی ایم او، واپڈا حکام اور دیگر افسران نے موقع پر لوگوں کے سوالوں کے جوابات دئیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مسائل غور سے سنیں اور خود نوٹ بھی کئے۔ انہوں نے کہا کہ اربن کے بعد رورل علاقوں میں بھی کھلی کچہری منعقد ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام اور سرکاری محکموں کے مابین دوری ختم کر کے عوامی مسائل کا بر وقت اور فوری حل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پیش کردہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش ہوگی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پینے کے پانی کی فراہمی اور ڈاٹریکٹ کنکشنز کو منقطع کرنے کیلئے موقع پر ٹی ایم اے کو ہدایات جاری کیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں