126

کوہاٹ پولیس کی بڑی کامیابی, مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

کوہاٹ پولیس کی بڑی کامیابی، مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

کوہاٹ: انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم ارشد محمودکو گرفتار کرلیا گیا. ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود

کوہاٹ: دہشتگردی سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم ارشد محمود کو شہداء چوک میں ناکہ بندی کے دوران حراست میں لیا گیا. ڈی پی او

کوہاٹ: گرفتاری کے بعد اشتہاری مجرم ارشد محمود کو مزید قانونی کاروائی اور تفتیش کیلئے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے. ڈی پی او

کوہاٹ: ارشد محمود کئی برسوں سے مطلوب اشتہاری مجرم تھا.ڈی پی او

کوہاٹ: ارشد محمود نے نصرت خیل کی پہاڑوں میں پناہ لے رکھی تھی. ڈی پی او

کوہاٹ: کچھ عرصہ قبل ارشد محمود کی گرفتاری کیلئے پولیس کاروائی کے دوران انکے چار ساتھی مارے گئے تھے. ڈی پی او

کوہاٹ:حکومت نے ریکارڈ یافتہ اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ارشد محمود کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی تھی.ڈی پی او

کوہاٹ: پچھلے تین مہینوں میں پولیس کی یہ چوتھی بڑی کامیابی ہے.ڈی پی او

کوہاٹ: کاروائی آئی جی پی خیبر پختونخوا اور ڈی آئی جی کوہاٹ کی اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کا نتیجہ ہے.ڈی پی او

کوہاٹ: پولیس کی ان اہم اور کامیاب کاروائیوں کو عوام نے بے حد سراہا ہے. ڈی پی او کیپٹن(ر)واحد محمود

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں