38

کوہاٹ پولیس کی کامیابی، 109 منشیات فروش گرفتار

کوہاٹ پولیس کی کامیابی، 109 منشیات فروش گرفتار

کوہاٹ میں انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران 105 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اچانک چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے نتیجے میں کروڑوں مالیت کی منشیات پکڑ کر قبضے میں لے لی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن (ر) واحد محمود نے ضلعی پولیس سربراہ کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد شہر کو منشیات سے پاک کرنے کی جو مہم شروع کر رکھی تھی اسی مہم کے تسلسل میں ضلعی پولیس نے کوہاٹ کو ڈرگ فری زون بنانے کے لیے گزشتہ چار مہینوں کی مسلسل کاروائیوں کے نتیجے میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث منشیات سمگلر نیٹ ورک کے 19 ارکان سمیت 105 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر ساڑھے تین لاکھ گرام چرس، اٹھارہ ہزار گرام ہیروئن، چودہ ہزار گرام افیون اور نوے بوتل شراب برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں شہروں اور صوبوں کے مابین منشیات سمگل کرنے میں ملوث گرہوں کے غیر مقامی ارکان بھی شامل ہیں۔ جو قبائلی اضلاع سے مختلف قسم کے منشیات خیبر پختونخواہ اور دیگر صوبوں کے مختلف شہروں کو منتقل کرکے اپنا مالی حصہ وصول کرتے ہیں۔ جبکہ ان میں ایسے منشیات فروشوں کا سراغ لگا کر قانون کی گرفت میں لایا گیا ہے جو مقامی سطح پر منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پکڑے گئے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں