187

کوہاٹ پولیس سپورٹس ویک میں ہیڈکوارٹر سرکل نے میدان مار لیا

کوہاٹ پولیس سپورٹس ویک میں ہیڈکوارٹر سرکل نے میدان مار لیا

کوہاٹ میں پولیس سپورٹس ویک دلچسپ مقابلوں کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ کھیلوں کے تمام مقابلوں کلین سویپ کرتے ہوئے ہیڈکوارٹرز سرکل نے چیمپئن شپ اپنے نام کر لیا ہے۔ کھیلوں کے ان مقابلوں میں سٹی ہیڈکوارٹرز، صدر اور لاچی سرکل کی کرکٹ، فٹبال، والی بال، رسہ کشی اور بیڈ منٹن کی مجموعی طور پر 20 پولیس ٹیموں نے حصہ لیا۔ پولیس سپورٹس ویک کے تمام کھیلوں کے مقابلوں میں ہیڈکوارٹر سرکل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر پانچ ونر ٹرافیاں اور 20 سے زائد ٹائٹل اپنے نام کیے۔ پولیس سپورٹس ویک کے اختتامی کرکٹ میچ کے موقع پر مہمان خصوصی ڈی پی او کوہاٹ واحد محمود نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، ٹائٹل اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر اے ایس پی صدر سرکل محمد نبیل کھوکھر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر صنوبر شاہ، ڈی ایس پی سٹی عالم زیب اور ڈی ایس پی لاچی شیر افسر نے بھی جیتنے اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹائٹل پہنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں