108

ضلعی انتظامیہ پشاور کا علی الصبح منڈیوں کا رخ، بولی کے عمل کی نگرانی 

ضلعی انتظامیہ پشاور کا علی الصبح منڈیوں کا رخ، بولی کے عمل کی نگرانی 

ضلعی انتظامیہ پشاور نے علی الصبح سبزی و پھل منڈیوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شہاب الدین نے منڈیوں میں بولی کے عمل کی نگرانی کی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے بولی کے بعد اپنی نگرانی میں سرکاری نرخ نامہ جاری کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے کہا کہ بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے۔ مصنوعی بولی و گرانفروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی بھی ہدایت کی۔انہون نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو جیل بھیجا جائے گا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں