80

مرئی کرکٹ ٹورنامنٹ میرے بادشاہ ٹیم نے جیت لیا

مرئی کرکٹ ٹورنامنٹ میرے بادشاہ ٹیم نے جیت لیا

محکمہ سپورٹس خیبر پختونخوا کوہاٹ کے زیر اہتمام مقامی ضلعی اور تحصیل حکومتوں کے تعاون سے منعقدہ مرئی کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تحصیل کونسلر شاہ رضا تھے جبکہ اس موقع پر ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ سید سکندر شاہ، عمائدین علاقہ اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ مہمان خصوصی نے فاتح ٹیموں کو ونر اور رنر اپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میرے بادشاہ اور کچکینہ قلندر کے مابین کھیلا گیا جسے اولذکر نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ سپورٹس کوہاٹ ریجنل اور ڈسٹرکٹ لیول کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتوں کے تعاون سے یونین اور ویلج کونسلز کی سطح پر بھی مختلف کھیلوں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ بہترین ٹیلنٹ سامنے آسکے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند ذہن کیلئے کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ انعقاد وقت کا تقاضا ہے یہی وجہ ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ مقامی حکومتیں کھیلوں کی ترویج و ترقی پربھی توجہ دے رہی ہیں اور آج کا ٹورنامنٹ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شائقین کرکٹ نے کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت خیبر پختونخوا اورمقامی حکومتوں کی کاوشوں کو سراہا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں