476

ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

ضلعی انتظامیہ اور نانبائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

صوبائی حکومت کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. جس میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان، نانبائی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر حاجی محمد اقبال، صدر تاجر انصاف شاہد خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے گفت و شنید کی گئی اور ان کے خدشات کو بھی دور کیا گیا اور عوام کی فلاح و بہبود کو مد نظر رکھنے ہوئے باہمی رضا مندی سے پشاور میں نان (روٹی) کی قیمت 15 روپے جبکہ وزن 190 گرام مقرر ہوا۔ جبکہ حیات آباد کے لیے 15 روپے کی روٹی کا وزن 185 گرام پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر نانبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر پشاور کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں