72

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی

ڈی پی او کوہاٹ واحد محمود نے خبردار کیا ہے کہ کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک قوانین کی عملداری یقینی بنانے کے لیے عوام میں روڈ سیفٹی و سیکیورٹی اور ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے اور ٹریفک کی مد میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریکیف فراہم میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی. ٹریفک وارڈنز پہلے سلام پھر کلام کی حکمت عملی پر عمل پیرا رہتے ہوئے لوگوں کو ٹریفک اصولوں پر کاربند بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران ٹریفک وارڈنز میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب اور شہر کی شاہراہ ہر موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کے موقع پر انہیں محفوظ سفر کے اصولوں بارے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او کوہاٹ نے ٹریفک وارڈنز پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو نصب العین بنا کر اپنے پیشہ وارانہ فرائض جانفشانی سے سرانجام دیں۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدیانتی سے گریز کرتے ہوئے عوام کو فراہم کردہ خدمات میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں