312

بس بہت ہوگیا. سیاب کی عوام نے او جی ڈی سی ایل کجھوری پلانٹ کیلئے راستہ بند۔

بس بہت ہوگیا. سیاب کی عوام نے او جی ڈی سی ایل کجھوری پلانٹ کیلئے راستہ بند۔

سیاب کی عوام نے او جی ڈی سی کجھوری پلانٹ کیلئے راستہ بند کر لیا۔ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ پاکستانی حکمرانوں کی طرح اپنے وعدوں سے مکر گئے۔ جس کی وجہ سے سیاب کی عوام نے او جی ڈی سی ایل کی گاڑیوں کے لیے آمدورفت کا راستہ روک لیا ہے۔ سیاب کی عوام کا مطالبہ ہے کہ وعدے کے مطابق ہمارے علاقے کے سڑکوں کو ٹھیک کیا جائے اور یہاں کم از کم ڈسپنسری بھی قائم کی جائے تاکہ او جی ڈی سی ایل جس طرح کروڑوں اربوں روپے کے وسائل و معدنیات یہاں سے لے جارہا ہے ویسے ہی کمپنی علاقہ عوام کو بھی بنیادی سہولیات فراہم کرے۔ سیاب کی عوام کا کہنا ہے کہ ہمیں بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں ورنہ یہاں سے کوئی ٹینکر نہیں جائیگا۔ واضح رہے کہ دھرنے کا آغاز صبح سے ہوا ہے اور تاحال دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے مشران سے ضلعی انتظامیہ نے بھی مذاکرات کی لیکن مذاکرات ناکام رہے۔ واضح رہے اس دھرنے میں نوجوان بھی شریک ہیں اور ٹینٹ لگا کر اس دھرنے کا جاری رکھے ہوئے ہیں

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں