2,116

ہوشیار! کوہاٹ میں ان تاریخوں پر بجلی بند رہے گی۔ پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی

لوڈ شیڈنگ کا جن ایک دفعہ پھر نکل آیا،  مرمتی کام کے لیے،  شیڈول جاری

پیسکو کی طرف سے مرمتی کام کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق خرماتو، کوہاٹ ایکسپریس، بلی ٹنگ اور پرانا گمبٹ میں اس مہینے کی 25،27 اور 30 تاریخ کو صبح نو بجے سے لیکر دوپہر تین بجے تک بجلی کا نظام معطل رہے گا۔ درہ فیڈر کیطرف اس مہینے کی 21،28 اور 30 تاریخ کو صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بجلی معطل رہے گی جبکہ او ٹی ایس کیطرف 28 اور 30 تاریخ کو صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔ اس طرح گھمکول شریف کی طرف 21، 25 اور 27 تاریخ کو صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک جبکہ نیو سٹی کی طرف اس مہینے کی 21، 25،27 اور 30 تاریخ تک صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور کے ڈی اے کیطرف اس مہینے کی 25 اور 27 تاریخ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجے کی فراوانی بند رہے گی۔ شیڈول کے مطابق ہر جگہ چھ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ رہے گی۔ اس حوالے سے دیگر متعلقہ حکام کو بھی پیسکو کی جانب سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں