762

کوہاٹ جنگل خیل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ متعدد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

کوہاٹ جنگل خیل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ متعدد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف محکمہ پیسکو الرٹ ہو چکی ہے۔ اس ضمن میں مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے جن میں بجلی چوری کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا اور بعض پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ ایسے ہی پیسکو کوتل ٹاؤن کے ایس ڈی او ضیاء الرحمن جنگل خیل میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ جس کے نتیجے میں انہوں نے کثیر تعداد میں بجلی چوری کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ کریک ڈاؤن کے دوران اے ایل ایم عبدالرحمن، اے ایل ایم شاہد اور ایل ایم برکت بھی شامل تھے۔ کاروائی کے دوران متعدد افراد کو جرمانہ کیا گیا جبکہ چھ افراد کے خلاف متعلقہ تھانہ میں دفعہ 462-I کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ واضح رہے کاروائی رات گئے تک جاری رہی۔ کیا عوام صرف حکومت میں ہی خواہاں ہے یا پھر خود میں بھی کوئی تبدیلی لانے کے لیے بھی خود کو تیار کرے گی یہ اب تب ہی پتہ چلے گا کہ عوام کے سامنے ہی کوئی بجلی چوری کرے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں