635

درہ آدم خیل سے جے یو آئی نے میدان مار لیا

درہ آدم خیل سے جے یو آئی نے میدان مار لیا

جنرل الیکشن ہوں، بلدیاتی ہوں یا پھر ضمنی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے لیے بھر الیکشن مہم چلاتے ہیں لیکن جیت صرف ایک کی ہی ہوتی ہے۔ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد نئے قبائلی اضلاع میں گزشتہ روز عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کی گئی۔ حلقہ پی کے 115 میں بھی ووٹنگ کی گئی جس میں جمیعت علماء اسلام (ف) کے محمد شعیب نے میدان مار لیا۔ محمد شعیب کا مقابلہ موجودہ مرکزی اور صوبائی حکومت کے جماعت کے امیدوار عابد الرحمان کے ساتھ تھا۔ ان انتخابات میں حلقہ پی کے 115 میں دس افراد نے حصہ لیا۔ 18،102 افراد نے محمد شعیب کے حق میں اپنا ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئ کے عابدالرحمان کے حق میں 18،028 افراد نے ووٹ دیا۔ واضح رہے 191،062 میں سے صرف 47،180 افراد نے حق رائے دہی کا اظہار کیا۔ جس کی شرع تقریباً 24 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ جے یو آئی کے محمد شعیب کی جیت پی ٹی آئی کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ کیا پی ٹی آئی کے اس امیدوار کی الیکشن مہم کمزور تھی یا پھر اپنوں نے گرائی ہیں نشیمن پر بجلیاں۔ یہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی ناکامی پر سوالیہ نشان ہے۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں