75

بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور کم سن ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور کم سن ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

کوہاٹ ٹریفک وارڈنز نے ضلع بھر میں کمسن ڈرائیوروں، بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل چلانے والوں اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ کاروائی میں پہلے ہی روز سینکڑوں گاڑیوں بشمول نوٹر سائیکلوں اور کم عمر ڈرائیوروں کو چالان کر دیا گیا۔ ڈی پی او کوہاٹ واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک حادثات کی روک تھام، محفوظ سفر اور انسداد جرائم کو یقینی بنانے کے پیش نظر ضلع بھر میں بغیر نمبر پلیٹ اور ایپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا جس کے نتیجے میں مختلف قسم کی 640 گاڑیوں بشمول موٹر سائیکل تحویل میں لیکر چھان بین کے لیے متعلقہ تھانوں اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کر دیے اور ان گاڑیوں کی محکمہ ایکسائز سے تصدیق کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ٹریفک وارڈنز نے مجموعی طور پر کاروائی کے دوران بلا نمبر اور ایپلائیڈ فار پلیٹوں کی حامل 210 گاڑیاں بشمول رکشہ و موٹر سائیکل کے ڈرائیوروں کو چالان کر دیا ہے۔ جبکہ بغیر ہیلمٹ اور کم سن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کی خاطر خصوصی مہم میں 140 افراد کو چالان کر کے ان پر جرمانہ عائد کیا۔ کریک ڈاؤن میں کالے شیشوں کے حامل 15 گاڑیاں بھی پکڑ کر ان سے کالے شیشے ہٹا دیے گئے۔ ڈی پی او کوہاٹ واحد محمود کے مطابق ضلع بھر میں نان رجسٹرڈ، بغیر نمبر پلیٹ اور ایپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف بھر پور ایکشن کار لفٹنگ کے واقعات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کی خاطر لیا گیا۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں