2,913

قانون کے رکھوالے نے لی قانون کے رکھوالے کی جان

قانون کے رکھوالے نے لی قانون کے رکھوالے کی جان

دنیا میں قتل کے مختلف واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن آج کے واقعات پر آپ کو حیرانگی ہو گی۔ کوہاٹ سٹی پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں کے مابین تو تکرار ہو گئی۔ جس پر تیش میں آ کر پولیس کانسٹیبل عباس خان نے کانسٹیبل کرامت حسین پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر کانسٹیبل سہیل کمال زخمی ہو گیا۔ پولیس کی بروقت کاروائی پر ملزم پولیس اہلکار آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے شہید کانسٹیبل کرامت حسین کا نماز جنازہ آج 4:45 بجے ہنگو روڈ پر واقع پولیس لائنز میں ادا کیا جائے گا

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں