27

کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس میں ایک روزہ پولیو اگاہی سمینار کا انعقاد

کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس میں ایک روزہ پولیو اگاہی سمینار کا انعقاد

کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس میں ایک روزہ پولیو اگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد طیب عبداللہ مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر احمد آمین نے پولیو کے شرکاء کو پولیو ویکسین کی افادیت کے متعلق تفصیلی آگاہی دلائی۔سمینار میں ڈی ایچ سی ایس او طیب الرحمن،پروفیسر احمد اللہ،محمد نور سمیت اساتذہ،طلباء اور ہیلتھ عملہ کی کثیر تعداد شریک تھی۔سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد طیب عبداللہ،پروفیسر احمد اللہ اور دیگر نے کہاکہ پولیو ویکسین مکمل طورپر محفوظ اور بچوں کی صحت مند نشوونما کی ضامن ہے زیادہ تر مسلم ممالک سعودی عرب ترکی متحدہ عرب امارات سمیت نے اسی ویکسین کو استعمال کر کے اپنے ممالک سے پولیو کاخاتمہ کیاہے مقررین نے کہاکہ پولیو ویکسین مفید اور حلال ہے دنیا بھر میں 160 سے زیادہ مسلم علماء اور رہنما پولیو ویکسین حلال قرار دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ویکسین میں خاندانی منصوبہ کا کوئی جزو شامل نہیں ہے پولیو ویکسن بچوں یابڑوں کے جسم میں کوئی ایسے اثرات پید انہیں کرتی جس سے ان کے بچے پیدا کرنے کی صلاحیت متاثرہو لیکن بعض لوگ منفی پروپیگنڈا پھیلا کر پولیو مہم کو متاثر کر ر ہے ہیں جن کو ناکام بنانے کے لئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہاکہ پولیو ایک موذی بیماری ہے جو بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلاکر تی ہے پھر اس کا علاج ناممکن ہے ایسی صورت میں والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی صحت کی حفاظت کریں اور ہر پولیو مہم میں اپنے پچوں کو پولیو قطرے ضرور پلائیں انہوں نے کہاکہ 25 سال پہلے پولیو کے 36 ہزار کیسسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ پولیو کی کامیاب مہم کی وجہ سے آج صرف 32 کیسسز تک بات آگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ اساتذہ کرام معاشرے میں معزز طبقہ سمجھے جاتے ہیں اساتذہ کرام ہی معاشرے کے رویوں میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ طلباء کو بھی چاہئے کہ وہ بھی پولیو اگاہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور عوامی شعور اجاگر کر نے کے لئے انتظامیہ اور محکمہ صحت کا ساتھ دیں۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں