114

تھانہ جرما پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 86 مشتبہ افراد گرفتار 

تھانہ جرما پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 86 مشتبہ افراد گرفتار 

کوہاٹ جرما کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران3 مطلوب اشتہاریوں سمیت 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس اور ایلیٹ فورس کی مشترکہ کاروائی میں غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لیا گیا ہے۔چھ گھنٹے مسلسل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقادجرما اور ڈسٹرکٹ جیل کے اطراف کے علاقوں مسلم آباد، سورگل،کمر ڈھنڈ، چمبئی اور چیچنہ افغان مہاجر کیمپ میں کیا گیا ہے۔ زیر حراست مشتبہ افراد میں مطلوب اشتہاریوں کے 5 سہولت کار اور 9 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کیپٹن (ر) واحد محمود کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں جاری حتمی کریک ڈاؤن کے تسلسل میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری نے اے ایس پی صدر دانیال احمد جاوید اور ایس ایچ او تھانہ جرما قسمت خان کی قیادت میں گزشتہ روز جرما اور دیگر ملحقہ علاقوں مسلم آباد، سور گل، کمر ڈھنڈ، چمبئی اور چیچنہ افغان پناہ گزین کیمپ کی آبادی میں ٹارگٹڈ گھروں پر چھاپے مارے اور مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کا انعقاد کیا۔چھ گھنٹے مسلسل جاری تلاشی آپریشن کی اس کاروائی میں پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب 3 اشتہاری مجرموں ان کے5 سہولت کاروں اور 9 افغان باشندوں سمیت 86 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔زیر حراست افراد کو سخت سیکیوٹی میں فوری طور پر چھان بین کیلئے تھانہ جرما منتقل کردیا گیا ہے۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے نتیجے میں پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر 1 کلاشنکوف، 1بندوق، 2رائفل، 2بندوق، 10 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرکے تحویل میں لئے ہیں۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں بعض افراد کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمات درج کرلئے ہیں جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔سرچ آپریشن کی کاروائی میں پولیس نے کرایہ کے درجنوں گھروں کو بھی چیک کیا جہاں مقامی تھانے سے رجسٹریشن کئے بغیر مقیم 2 افراد کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی اس کاروائی میں بم ڈسپوزل سکواڈ، کھوجی کتوں کی ٹیم، خواتین پولیس اور سول حساس ادارے کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جبکہ آپریشنل ٹیموں کو بھاری مشین گنوں سے لیس بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل رہی۔ سرچ آپریشن کے وقت ان علاقوں کی طرف جانے والے راستوں کی سخت ناکہ بندی کرلی گئی تھی اور کسی کو بھی تلاشی کے بغیر اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شیئر کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں